آئرین نیویارک کے ساحل سے ٹکراگیا،10ہزارسے زائد پروازیں منسوخ

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ:


واشنگٹن: سمندری طوفان آئرین امریکا میں شمالی کیرولینا کے بعد نیویارک کے ساحل سے ٹکرا گیا۔ اس سے قبل شہر میں 10 ہزار سے زائد پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں ۔ شمالی کیرولینا اور ورجینیا میں سمندری طوفان سے ہلاکتوں کی تعداد 9 ہوگئی۔

 
آئرین طوفان امریکا کے شہر نیویارک کے ساحل سے ٹکرانے کے ساتھ تیز ہواؤں کے ساتھ طوفانی بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ شہر کے مئیر مائیکل بلوم برگ نے طوفان کے ساحل سے ٹکرانے کی تصدیق کر دی۔

اس سے قبل حفاظتی تدابیر اختیار کرتے ہوئے نیویارک کے ساحلی اور نشیبی علاقوں سے لاکھوں افراد کو انخلاء کی ہدایت کی گئی ہے۔ جبکہ شہر کے پانچ مرکزی ہوائی اڈوں پر دس ہزار سے زائد پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں ۔

دوسری جانب امریکی صدر باراک اوباما نے فیڈرل ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کرکے آئیرین کے بارے میں تازہ ترین معلومات حاصل کیں۔

ریاست شمالی کیرولینا کے ساحلی علاقوں سے سمندری طوفان ٹکرانے کے بعد رہائشی علاقوں میں شاہراہیں پانی میں ڈوبی ہوئی ہیں۔

وسیع علاقہ بجلی سے محروم ہے ۔ ینٹا گون کی جانب سے ساڑھے چھ ہزار فوجیوں کو امدادی کاموں کیلئے تعینات کیا گیا ہے۔

ریاست میری لینڈ میں بھی ہنگامی حالت کا اعلان کیا گیا ہے اور نشیبی علاقوں سے لاکھوں افراد کا انخلاء عمل میں آیا ہے ۔ جبکہ بعض علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ طوفانی بارش جاری ہے ۔ سماء / ایجنسیز

کے

سے

زائد

euro

Tabool ads will show in this div