اورنج لائن ٹرین منصوبہ کی تکمیل میں مزید تاخیر

رپورٹ : ضياء الرحمٰن

لاہور : لاہور ميں اورنج لائن ٹرين منصوبہ مکمل ہونے کی تاريخ بڑھا دی گئی اور اب اس کی تکميل دسمبر تک متوقع ہے، پراجيکٹ کی لاگت کيا ہوگی؟، حکام اب بھی تفصيل بتانے سے گريزاں ہيں۔

اورنج لائن ميٹرو ٹرين منصوبے پر دن رات کام جاری ہے، سپريم کورٹ سے گرين سگنل ملنے کے بعد رکے ہوئے حصوں اور زير زمين ٹريک پر کام ہو رہا ہے، حکومت منصوبے ميں تاخير کی وجہ تحريک انصاف کو قرار دیتی ہے۔

منصوبے ميں تاخير سے اس کی لاگت بھی بڑھ گئی ہے ليکن چئيرمين اسٹيئرنگ کميٹی مجموعی اخراجات بتانے کیلئے تيار نہيں، کہتے ہيں ابھی منصوبہ چل رہا ہے، مکمل ہوگا تو پتہ چل جائے گا۔

خواجہ احمد حسان کہتے ہیں کہ ہماری کوشش ہے کہ اگلے 5، 6 مہينوں ميں لاہور کے شہريوں کو اچھی اور معياری سفری سہولت ملے۔

اورنج لائن ٹرین منصوبہ اکتوبر 2015ء ميں شروع کيا گيا، جسے 27 مہينوں ميں مکمل ہونا تھا، ايل ڈي اے ذرائع کے مطابق منصوبے کے کنٹريکٹ ميں تبديلی کرکے اب اسے رواں سال دسمبر ميں مکمل کيا جائے گا۔

اورنج لائن ٹريک کے اطراف کے شہری حکومت سے جلد از جلد منصوبہ مکمل کرنے کی اپیل کرتے ہیں تاکہ ان کی مشکلات کم ہوں۔

ORANGE LINE TRAIN

Tabool ads will show in this div