طرابلس:قذافی کے قریبی ساتھی جنرل احمد عبداللہ گرفتار
اسٹاف رپورٹ:
طرابلس: باغیوں نے طرابلس سے معمرقذافی کے قریبی ساتھی جنرل اور ملٹری کالج کے سربراہ احمد عبداللہ آن کو گرفتار کرلیا۔
نیشنل موومنٹ آف لبریشن کے رہ نما وسیم صالح ابوگارارا نے کہا کہ معمر قذافی کے ساتھی احمد عبداللہ آن کو طرابلس سے گرفتار کیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ احمد عبداللہ سے معمرقذافی کی رو پوشی کے متعلق پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔
احمد عبداللہ نے گرفتاری سے بچنے کی کوشش کی تاہم گرفتاری کے وقت کوئی مزاحمت نہیں کی ۔
احمد عبداللہ معمر قذافی کے قریبی ساتھیوں میں سے ایک ہیں وہ فوجی جنرل ہونے کے علاوہ ملٹری کالج کے سربراہ بھی ہیں۔ سماء / ایجنسیز
کے
Azadi March
ramadan
تبولا
Tabool ads will show in this div