تازہ ترین

شہبازشریف نےسیکرٹری کےذریعےمنی لانڈرنگ کی،زیبرمحمود

  [video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2018/04/Zubari-Revelations-Part-2-SOT-11-04-18.mp4"][/video]

لاہور: وزیراعلی پنجاب کی اہلیہ تہمینہ درانی کے سابق سیکرٹری نے مزید اہم انکشافات کردئیے ۔

سماءسے بات کرتےہوئے زبیر محمود نےوزیراعلی پنجاب سے متعلق مزید سنگین انکشافات اورالزامات عائد کئے۔ شہباز شریف پر الزامات لگاتے ہوئے زبیر محمود کا کہناتھاکہ غریبوں کی گرانٹ کا آدھا حصہ اتفاق اسپتال کو جاتا ہے۔یہ رقم لیگی کارکنوں اورمن پسند شخصیات کے علاج کیلئے استعمال ہوتی ہے ۔

ان کا مزید کہناتھاکہ وزیر اعلیٰ کے پروٹوکول کی گاڑیاں ڈیفنس میں کرائے پر چلتی ہیں ۔وزیراعلی کا پولیٹیکل سیکرٹری طلحہ برکی رینٹ اے کار چلاتا ہے۔ انھوں نے سنگین انکشاف کیاکہ برکی نے شہبازشریف کیلئے منی لانڈرنگ کی اوروہ  وعدہ معاف گواہ بھی بنے گا۔

سب کچھ پلانٹڈ ہورہا ہے، مجھے کوئی بلیک نہیں کرسکتا، تہمینہ درانی

 زبیرمحمودنےمزید کہاکہ طلحہ برکی شہبازشریف کا بزنس پارٹنر ہے۔ پنجاب میں ٹرانسفرپوسٹنگزوزيراعليٰ کے بيٹوں اورطلحہ برکي کي مرضي سے ہوتي ہيں۔

شہباز شریف نہیں چاہتے تھے کہ مریم لیڈر بنے، زبیر محمود

انھوں نے مزید انکشاف کیاکہ تہمینہ درانی نے بتایا کہ برکی دبئی میں جائیدادیں دوسروں کے نام کرنے گیا۔ سماءسے انٹرویو میں زبیر محمود نےچیف جسٹس آف پاکستان اور آرمی چیف سے اپیل کی کہ مجھے اورمیرے اہلخانہ کوتحفظ دیں۔

طلحہ برکی نے زبیر محمود کے الزامات کی تردید کردی ہے۔

Zubair Mehmood

Tabool ads will show in this div