کراچی میں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ،نیپرا ٹیم پہنچ گئی

کراچی : کراچی میں بے قابو غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی تحقیقات کیلئے نیپرا کی اعلیٰ حکام کی ٹیم کراچی پہنچ گئی۔

ذرائع کے مطابق نیپرا کی ٹیم پہلے کے الیکٹرک کے مرکزی دفتر کا دورہ کرے گی اور بعد ازاں کراچی کے مختلف علاقوں کا دورہ کرنے کے بعد کے الیکٹرک کے جنریشن پلانٹ کا بھی دورہ کرے گی۔

نیپرا کی اعلیٰ تحقیقاتی ٹیم13اپریل تک کراچی میں رہے گی، کراچی میں قیام کے دوران مختلف زاویوں سے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے اسباب پر غور کرے گی، جب کہ کے الیکٹرک کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ معاملے پر تفصیلی رپورٹ جمع کرائے۔

واضح رہے کہ نیپرا نے کراچی میں موجودہ سخت موسم کے دوران10 گھنٹے کی اضافی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سخت نوٹس لیا تھا، جب کہ نیپرا نے اس حوالے سے تحقیقات کے لیے اعلی سطح کی کمیٹی بھی قائم کردی تھی۔ اعلامیے کے مطابق صورت حال پر کے الیکٹرک کی طرف سے دی جانے والی وضاحتیں اطمینان بخش نہیں ہیں۔

K ELECTRIC

Loadshedding

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div