فلسطینی ریاست کامنصوبہ کسی صورت کامیاب نہیں ہونےدینگے،اسرائیل

اسٹاف رپورت

مقبوضہ بیت المقدس: اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ  فلسطینی اتھارٹی کی جانب سے اقوام متحدہ میں آزاد ریاست کی رکنیت کی درخواست کے منصوبے کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔

مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی کابینہ کے ہفتہ وار اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا کہ  اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کا  بنیادی مقصد فلسطینی اتھارٹی کی جانب سے اقوام متحدہ میں رکینت کی درخواست کے منصوبے کو ناکام بنانا ہے۔
انہیں یقین ہے فسلطینی رکنیت کا معاملہ سکیورٹی کونسل میں ویٹو کردیا جائے گا ۔ اس سے قبل  فلسطنی صدر محمود عباس نے اعلان کیا تھا کہ وہ  آئندہ ہفتے اقوامِ متحدہ سے فلسطین  کو ادارے کی مکمل رکنیت دینے کی درخواست کریں گے ۔ سماء / ایجنسیز

Bipasha Basu

law

qualifier

Tabool ads will show in this div