سب کچھ پلانٹڈ ہورہا ہے، مجھے کوئی بلیک نہیں کرسکتا، تہمینہ درانی

کراچی : سابق سیکریٹری کے انکشافات ردعمل دیتے ہوئے شہبازشریف کی اہلیہ تہمینہ درانی نے کہا ہے کہ سب کچھ پلانٹڈ ہورہا ہے، مجھے کوئی بلیک نہیں کرسکتا۔

شہبازشریف کی اہلیہ تہمینہ درانی نے سماء کے پروگرام کھرا سچ میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ زبیرمحمود کا تعلق غریب گھرانے سے تھا،زبیرمحمود کے والدین کو عمرہ کرایا،زبیرمحمود کو کبھی ملازم نہیں سمجھا۔

تہمینہ درانی کا کہنا تھا کہ زبیرمحمود کی کبھی چوہدری نثار سے ملاقات نہیں ہوئی،چوہدری نثارہمارے گھر کاایک فرد ہے۔ چوہدری نثار کو نوازشریف سے پہلے سے جانتی ہوں۔

سابق سیکریٹری کے انکشافات کی تردید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میران لیگ سے کوئی تعلق نہیں، میں نے سنا ہے یہ شخص کوئی کتاب لکھ رہاہے، یہ سب کچھ پلانٹڈ ہورہا ہے،مجھے کوئی بلیک نہیں کرسکتا۔

واضح رہے کہ آج تہمینہ درانی کے سابق سیکریٹری نے اپنی کتاب میں سنسنی خیز انکشافات کردیے، کہتے ہیں کہ چوہدری نثار اور شہباز شریف کے درمیان 2 درجن سے زائد ملاقاتیں ہوئیں، سابق وزیر داخلہ، وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر چل رہے ہیں۔

زبیر محمود نے انکشاف کیا کہ چوہدری نثار علی خان کی پارٹی مخالفت طے شدہ تھی، وہ شہباز شریف کی ہدایت پر چل رہے ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب نہیں چاہتے تھے کہ مریم نواز پارٹی لیڈر بنیں۔

Chohadry Nisar

MARYAM NAWAZ

Zubair Mehmood

Tabool ads will show in this div