روشنیوں کےشہرمیں اندھیروں کےڈیرے

کراچی: بجلی بحران حل ہونے کا نام ہی نہیں لے رہا۔دعوے توحکمراں جماعت نے بہت کیےاورڈیڈلائنزبھی بہت دیں لیکن لوڈشیڈنگ کا جن قابو میں نہ کیا جاسکا ۔کراچي ميں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ سولہ گھنٹوں سے تجاوز کرگیا ۔

بجلي کا بحران  کراچي والوں کا امتحان بن گیاہے۔ گھنٹوں کي غيراعلانيہ لوڈشيڈنگ نے شہريوں کي زندگي اجيرن کردي۔بزرگ ہویابیمار سب ہي بدترین لوڈ شیڈنگ کاشکارہیں۔ بجلي بند ہونے سے کئي علاقوں ميں پاني بھي ناياب ہوگيا۔

لوڈشيڈنگ کے جن نے تو عدالتوں کو بھي نہ بخشااورعدالتي عملہ اندھيرے ميں ٹارچ جلا کر انصاف کي فراہمي کو يقيني بنانے کي کوشش کرتا نظر آيا۔

load shedding

K ELECTRIC

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div