لاہور: دو ٹرینیں آپس میں ٹکرا گئیں،3افراد جاں بحق،متعدد زخمی

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ


لاہور: لاہور میں بادامی باغ پھاٹک کے قریب باہو ٹرین اور خیبر میل آپس میں ٹکرا گئیں۔


حادثے میں باہو ٹرین کے فائر مین سمیت 3 افراد جاں بحق اور ڈارئیور سمیت  متعدد مسافر زخمی ہوگئے۔


حکام کے مطابق بادامی باغ کے قریب نارووال سے لاہور آنے والی باہو ایکسپریس کے نیچے آکر ایک بچہ جاں بحق ہوگیا جس کےباعث ٹرین کے ڈرائیور نے اسے ٹریک پر ہی روک دیا تاہم سگنل گرین ہی رہا۔


 


باہو ٹرین بادامی باغ کے قریب ریلوے ٹریک پر ہی کھڑی تھی کہ پشاور سے کراچی جانے والی خیبر میل بھی سگنل گرین ہونے کی بنا پر اسی ٹریک پر آگئی اور بابو ٹرین سے جا ٹکرائی۔


 


حادثے میں ٹرین کی 2 بوگیاں بھی الٹ گئیں۔ امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر لوگوں کو نکالنے کا کام شروع کردیا۔ حادثے کے 9 زخمیوں کو میو اسپتال منتقل کردیا گیا۔ سماء




میں

لاہور

کراچی

زخمی

Tabool ads will show in this div