ثالثی کمیٹی کے ارکان کی طالبان شوریٰ سے شمالی وزیرستان میں ملاقات

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹر
میران شاہ: طالبان ثالثی کميٹی کے رکن پروفيسرابراھيم اور مولانا يوسف شاہ ہیلی کاپٹرسے وزيرستان پہنچ گئے۔۔ خفیہ مقام پر طالبان سياسی شوریٰ سے ملاقات میں جنگ بندی سميت تمام حکومتی نکات سے آگاہ کرديا۔
ذرائع کے مطابق مذاکرات کےلئے طالبان کی وضع کردہ کمیٹی کے اہم رکن پروفیسرابراہیم اوررابطہ کارمولانا یوسف شاہ ہیلی کاپٹرسےمیران شاہ پہنچے۔ پولیٹیکل ایجنٹ سراج احمد بھی ان کے ہمراہ تھے۔
ذرائع نے بتایا کہ میران شاہ قلعہ میں پولیٹیکل ایجنٹ نےکمیٹی کے نمائندوں کو بریفنگ دی۔ جس کے بعد وہ نامعلوم مقام کی طرف روانہ ہوئے۔۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ طالبان نےمذاکراتی کمیٹی کے ارکان کو حفاظتی تحویل میں لیا اورخفیہ مقام پرقاری شکیل کی سربراہی میں سیاسی شورٰی اور مذاکراتی کمیٹی کے درمیان ابتدائی بات چیت ہوئی۔
ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ مذاکراتی کمیٹی کے ارکان نے شورٰی کو حکومتی نکات سے آگاہ کیا جبکہ فریقین کے درمیان جنگ بندی کا معاملہ بھی زیرغورآیا۔  سیاسی شورٰی کل طالبان کی مرکزی شورٰی کے سامنے تمام نکات رکھے گی۔ جبکہ مذاکراتی کمیٹی کے ارکان کو مرکزی شورٰی کی سفارشات سے آگاہ کیا جائے گا۔ ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ کل مذاکراتی کمیٹی کو طالبان کی جانب سے بات چیت کا مکمل اختیار ملنے کی بھی توقع ہے۔ سماء

میں

کی

کے

سے

puppet

jundullah

missiles

market

trains

Tabool ads will show in this div