سابق افغان صدربرہان الدین ربابی کا قاتل پاکستانی تھا، کرزئی

Nov 30, -0001

کابل: افغان صدر حامد کرزئی نے ایک بار پھر الزام عائد کیا ہے کہ سابق صدر پروفیسر برہان الدين رباني کے قتل کی منصوبہ بندی پاکستان میں کی گئی اور حملہ آور کا تعلق بھی پاکستان سے تھا۔


کابل ميں ايوان صدر سے جاري بيان ميں انٹیلی جنس رپورٹوں کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا ہے قتل کي منصوبہ بندي کوئٹہ ميں کي گئي۔ بيان ميں الزام لگايا گيا ہے کہ گزشتہ ماہ سابق افغان صدر کو قتل کرنے کيلئے خودکش حملہ پاکستاني شہري نے کيا تھا جو چمن کا رہائشی تھا۔


افغان صدر حامد کرزئي کے ترجمان کا کہنا ہے کہ حکومت امن پاليسي پر دوبارہ غورکر رہي ہے اور جلد اہم فيصلے کئے جائيں گے ۔ سماء

کا

Hayatabad

war

european

markets

demand

tale

Tabool ads will show in this div