بجلی بحران کے حل کیلئے وزیراعلیٰ سندھ کا وزیراعظم کو خط

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کراچی میں کے اليکٹرک اور سوئي سدرن کے درميان تنازعہ حل کرانے اور لوڈ شيڈنگ ختم کرانے کے لئے ايک بار پھر وزیراعظم  کو خط لکھ ديا۔


وزیراعلیٰ سندھ نے خط میں لکھا ہے کہ کے الیکٹرک اور سوئی سدرن نے لچک دکھائی نہ حالات بدلے، آپ سے پہلے بھی معاملہ حل کرانے کی درخواست کی تھي۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ شدید گرمی ہے اور طلبہ کے امتحانات بھی ہو رہے ہیں۔ گھنٹوں لوڈ شیڈنگ جاری اور عوام کو ریلیف نہیں ملا۔ کے الیکٹرک کو 190 ایم ایم سی ایٖف ڈی گیس دی جائے۔ سماء

KE

cm sindh

LETTER

gas supply

PM abbasi

Tabool ads will show in this div