اسپین کا دنیا کا سب سے بڑا شمسی پاور پلانٹ تیار کرنے کا دعویٰ

اسٹاف رپورٹ
میڈرڈ : توانائی کی ضروریات پوری کرنے کیلئے شمسی توانائی  کی ترقی کا سفر جاری ہے۔ اسپین نے دنیا کا سب سے بڑا شمسی پاور پلانٹ بنانے کا دعویٰ کیا ہے جو رات کو بھی بجلی تیار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

دنیا کا سب سے بڑا یہ شمسی پاور پلانٹ اسپین کے شہر Sevill کے قریب بنایا گیا ہے۔ چھبیس کروڑ پاؤنڈز کی لاگت سے تیار ہونے والے پاور پلانٹ میں  دو ہزار چھ سو پچاس شیشے نصب ہیں۔

ایک سو پچاسی ایکڑ پر پھیلے یہ شیشے سورج کی روشنی کو توانائی میں تبدیل کر رہے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ سورج کی روشنی ذخیرہ کرنے کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔ جس کی وجہ سے رات میں ٹربائن چلائے جا رہے ہیں۔

اس خوبی کی وجہ سے اسے رات میں چلنے والے دنیا کے  پہلے شمسی پاور پلانٹ ہونے کا  اعزاز بھی حاصل ہے۔ اس کی مدد سے اسپین میں شمسی توانائی کے ذریعے ایٹمی پاور پلانٹ کے برابر بجلی پیدا کی جا رہی ہے۔

اسپین کے شمسی توانائی کے ادارے کے حکام کا کہنا ہے کہ وہ ایک سال میں چھ سو میگاواٹ بجلی پیدا کرنے والا پلانٹ لگانے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ سماء / ایجنسیز

کرنے

کا

سے

iraqi

jirga

prank

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div