پاکستان کو تنہا نہیں چھوڑ سکتے، امریکی وزیرخارجہ کا اعتراف

اسٹاف رپورٹ
واشنگٹن :  امریکی الزامات نے پاک امریکا تعلقات کو مشکلات سے دوچار کردیا ہے۔ الزامات کی تکرار کے بعد اب امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن کہتی ہیں کہ واشنگٹن پکستان کو تنہا چھوڑ نہیں سکتا ہے۔
 
واشنگٹن میں ایک تقریب کے دوران ہیلری کلنٹن نے کہا ہے کہ افغانستان میں استحکام کے لئے امریکا کے پاس پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کے سوا کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان ایک مشکل رشتہ ہے تاہم وہ سمجھتی ہیں کہ اسے یک دم توڑا نہیں جاسکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اگر افغان مسئلہ حل کرنے میں کردار ادا نہیں کرتا تو وہ مسئلے کا ایک سبب رہے گا۔ سماء / ایجنسیز

کا

کو

law

championship

امریکی

paper

چھوڑ

island

Tabool ads will show in this div