آرمی چیف سندھ میں رینجرز کی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لیں: الطاف

اسٹاف رپورٹ
کراچی: الطاف حسین نے آرمی چیف سے ایم کیو ایم کے کارکنان کی گرفتاری کا نوٹس لینے کی اپیل کردی۔

ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے آرمی چیف سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ میں رینجرز کی جانب سے کی جانے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لیتے ہوئے مہاجروں کو مزید ذہنی اذیت سے نجات دلائیں۔

متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے کئی گرفتار کارکن تا حال لاپتہ ہیں۔ رینجرز کی جانب سے ان کی گرفتاری سے انکار کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ چند ماہ کے دوران پانچ سے زائد کارکنوں کا ماورائے عدالت قتل بھی کیا جاچکا ہے جن کی لاشیں ہلاک کرنے کے بعد مختلف مقامات پرپھینک دی گئیں۔

انہوں نے کہا کراچی میں آپریشن کی منظوری وفاق اور سندھ حکومت نے مل کر دی۔ مگر ہمارے بار بار شکایت کے باوجود وزیراعظم اور وزیر داخلہ نے نوٹس نہیں لیا۔ سندھ حکومت نے ایم کیو ایم کے خلاف آپریشن کے لیے قاتل دستے تیار کیے جو کارکنوں کو گرفتار کرکے انہیں ماورائے عدالت قتل کردیتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک اس وقت انتہائی نازک دور سے گزر رہا ہے اور آرمی چیف کے کاندھوں پر انتہائی اہم ذمہ داری اور سخت امتحان آپڑا ہے۔ 

الطاف حسین نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے اپیل کی ہے کہ وہ سندھ میں اپنا اثر و رسوخ استعمال کریں ورنہ حالات مزید غلط فہمیوں، بدگمانیوں اور نفرتوں کی طرف جائیں گے جو کسی بھی طرح ملک اور قوم کے مفاد میں ہر گز نہ ہوگا۔ سماء

میں

کی

کا

رینجرز

چیف

سندھ

خلاف

آرمی

spy

elect

field

Tabool ads will show in this div