سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی چند خصوصی اشیاء

ارے آپ حیران نہ ہوجائیں۔ اگر آپ یہ سمجھتے ہیں کہ سفر پر جانے کیلئے صرف آپ ہی پاگل اور کچھ زیادہ ہی محتاط ہیں تو فکر نہ کریں، یہاں کوئی آپ سے بھی زیادہ سفر پر جانے کیلئے احتیاطی تبدابیر اپناتا ہے۔

بڑے بڑے ٹرکوں سے اترتے ٹرنک، سوٹ کیسز اور بند باکس کو دیکھ کر ابتدا میں ایسا لگا جیسے پیرس میں کسی پاکستانی دلہن کی بری آئی ہے، تاہم قریب جانے پر وہاں موجود لوگوں سے استفسار کیا تو معلوم ہوا کہ یہ کسی دلہن کی بری یا جہیز نہیں بلکہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی وہ "چند" ضروری اشیاء ہیں، جو وہ اپنے تین روزہ یورپی دورے کے دوران ساتھ لائے ہیں۔

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اپنے سوٹ کیسز کی ظفر موج کے ہمراہ خوشبوؤں کے دیس میں پڑاؤ ڈال رہے ہیں۔

یقین نہ آئے تو زرا اس تصویر کو ہی دیکھ لیں، جس میں سوٹ کیسز کے انبار کو دیکھ کر ایسا لگا کہ جیسے پورا کارگو طیارہ ہی ان کیلئے بک کیا ہوگا، مگر ایسا ہرگز نہ تھا۔ اس سوٹ کیسز میں کوئی دنیا جہاں کا سامان نہیں، بلکہ شہزادے کی کچھ خاص روز مرہ استعمال کی چیزوں کو لایا گیا ہے۔

تصاویر پر زرا تھوڑا اور غور فرمایا جائے تو دیکھا جا سکتا ہے کہ یہ اتنے بڑی تعداد میں سوٹ کیسز کیلئے ایک الگ شاہی معاون کی فوج بھی موجود تھی۔ بے شک یہ ٹھاٹ باٹ اور شان و شوکت ایک سعودی شہزادے کی ہی میراث ہے۔

اس وقت جب آپ یہ سطور پڑ رہے ہونگے، تو سعودی شہزاہ پیرس کی خوشبوؤں میں بسی ہواؤں میں سانس لے رہے ہونگے، جو فرانسیسی حکومت کی دعوت اور خادم حرمین شریفین کی ہدایت پر پیرس پہنچے ہیں۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ فرانس سعودی عرب میں سرمایہ کاری کرنے والا تیسرا بڑا ملک ہے، جب کہ ایک رپورٹ کے مطابق 80 فرانسیسی کمپنیاں اس وقت سعودیہ عرب میں کام بھی کر رہی ہیں۔

LIFE STYLE

SAUDIA ARAB

CARGO

Luggage

suitcase

Mohammed bin Salman

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div