پی ایس ایل کی ٹرافی اسلام آباد پہنچ گئی

رپورٹ : فيضان خان

اسلام آباد: پی ایس ایل کی ٹرافی اسلام آباد پہنچ گئی ، ڈی چوک سے ایف نائن پارک تک جشن ،وٹری پریڈ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہیروز، شوبزکے ستارے اور سیاست کے بڑے نام بھی اسلام آبادیوں کے ہمقدم اور شانہ بہ شانہ ہیں ۔

ونرز ٹرافی ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن ڈائمنڈ کرکٹ گرائونڈ پہنچا دی گئی، اسلام آباد یونائٹڈ کے اونر علی نقوی کا چئیرمین پی سی بی کے مشیر شکیل شیخ اور ڈپٹی مئیر ذیشان نقوی نے استقبال کیا، علی نقوی نے ٹرافی اسلام آباد کرکٹ ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کو پیش کی ۔

ڈپٹی میئر ذیشان نقوی نے کہا کہ پی آیس ایل کی ٹرافی اسلام آباد میں آنا ہم سب کے لیے قابل فخر ہے، امید ہے کہ اسلام آباد یونائیٹد اگلی بات جیت کر ہیٹرک مکمل کرے گی۔

اونر اسلام آباد یونائیٹڈ علی نقوی نے کہا کہ پنڈی کو لاہور اور کراچی کے بعد پی ایس ایل وینیو بنائیں گے، گزشتہ برس فکسنگ مسائل آڑے نہ آتے تو پی ایس ایل ٹو بھی جیت جاتے، ہم نے پی ایس ایل غیرملکی کھلاڑیوں سے نہیں مقامی کھلاڑیوں کی مدد سے جیتا۔

علی نقوی نے نئے ٹیلنٹ کی تلاش اور مواقع دینے کا سلسلہ جاری رکھنے کا اعلان بھی کیا، جشنِ فتح میں شوبز اور سیاست کے بڑے نام بھی عوام کے سنگ تقریبات میں میوزک کا تڑکا بھی خوب لگے گا۔

D CHOWK

ISLAMABAD UNITED

F-9 Park

Luke Ronchi

psl 2018

Samit Patel

J.P. Duminy

Shadab Khan Steven Finn

Victory Parade

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div