بالاآخراسرائیل مان گیا،5ساتھ معاہدے پرعمل،450فلسطینی آج رہاہونگے

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ
مقبوضہ بیت المقدس : مصر کی ثالثی کے بعد حماس پانچ سال بعد اسرائیلی فوجی گیلاد شالت کو آج معاہدے کے تحت رہا کر رہی ہے۔ جس کے بدلے اسرائیل میں قید ساڑھے چار سو فلسطینیوں کے پہلے گروپ کو بھی چھوڑا جائے گا۔ غزہ میں رہائی پانے والے اسیروں کے استقبال کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ 

حماس نے اسرائیلی فوج کے ساتھ دوہزار چھ میں ہونے والی ایک جھڑپ کے دوران انیس سالہ سارجنٹ گیلاد شالت کو پکڑا تھا  جس کی رہائی کے بدلے فلسطینی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا گیا لیکن اسرائیل نے اُسے مسترد کر دیا۔

اب اسرائیلی عوام کے مسلسل دباؤ پر حکومت کو پانچ سال بعد حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا ہی پڑا ۔ قیدیوں کی رہائی کے لئے ہونے والے مذاکرات میں مصر نے اہم کردار ادا کیا۔

گیلاد شالت کی رہائی کے بدلے ایک ہزار ستائیس فلسطینیوں کو رہا کیا جائے گا۔ پہلے مرحلے میں ساڑھے چار سو قیدی رہا ہوں گے  اور دوسرے مرحلے میں  مزید پانچ سو ستتر فلسطینی قیدیوں کی رہائی عمل میں آئے گی۔

غزہ میں فلسطینی قیدیوں کی رہائی کے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں اور اہل خانہ اپنے پیاروں کی آمد کے منتظر ہیں۔ سماء/ایجنسیز

آج

Tabool ads will show in this div