سانحہ ماڈل ٹاؤن: انصاف میں تاخیر پرچیف جسٹس کا نوٹس

لاہور:چیف جسٹس نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے متاثرین کو انصاف میں تاخیرکا نوٹس لے لیا۔ پنجاب حکومت سے انصاف میں تاخیرکی وجوہات اورتفصیلات طلب کرلیں۔

جسٹس جسٹس ثاقب نثاردیگر مقدمات کی سماعت کے لیے سپریم کورٹ رجسٹری لاہور پہنچےتوسانحہ میں شہید ہونے والی خاتون کی بیٹی نے چیف جسٹس سے ملاقات کی۔ بسمہ نے چیف جسٹس کو بتایا کہ 4 سال ہو گئے لیکن انصاف نہیں ملا۔

سترہ جون سال 2014 کو لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں سربراہ پاکستان عوامی تحریک طاہرالقادری کی رہائشگاہ کے سامنے قائم تجاوزات کے خاتمے کیلئے پولیس آپریشن کے دوران کارکنوں کی مزاحمت کے دوران پولیس کی فائرنگ سے خواتین سمیت 14 افراد جاں اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔

چیف جسٹس نے متاثرین کو انصاف میں تاخیر کا نوٹس لیتے ہوئے پنجاب حکومت سے انصاف میں تاخیر کی وجوہات اور تفصیلات طلب کرلیں۔ کہا کہ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب انصاف میں تاخیر کی وجوہات اور تفصیلات پیش کریں۔

جسٹس ثاقب نثارنےشہید خاتون کی بیٹی کو یقین دہانی کرائی کہ انصاف ملے گا، میرے ہوتے ہوئے ڈرنے کی ضرورت نہیں۔

واضح رہے کہ کيس لاہورکي انسداد دہشت گردي عدالت ميں زيرسماعت ہے ۔ عدالت کے حکم پراستغاثہ ميں سے نوازشريف اورشہبازشريف سميت سياسي شخصيات کا نام خارج کرديا گيا تھا۔

CJP

SUO MOTO

CHIEF JUSTICE

model town incident

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div