تازہ ترین

کراچی: یونیورسٹی روڈ پر پانی کی پائپ لائن ٹوٹ گئی؛12 گھنٹے بعد مرمتی کام کا آغاز

رپورٹرز: سلمان احمد، شاہنواز علی ، اونیب اعظم

کراچی: گلشن اقبال کے علاقے میں وفاقی اردو یونیورسٹی کے قریب پانی کی لائن ٹوٹنے سے لاکھوں گیلن پانی ضائع ہوگيا۔ واٹر بورڈ نے پانی کی فراہمی بند کرکے 12 گھنٹے کی تاخیر سے مرمتی کام کا آغاز کردیا۔

 یونيورسٹي روڈ پرگزشتہ رات تینتیس انچ قطر کي ميٹھے پاني کي پائپ لائن ٹوٹنے سے کئی گھنٹوں تک لاکھوں گیلن میٹھا پانی سڑک پربہتا رہا۔بارہ گھنٹے کی تاخیر سے واٹربورڈ کا عملہ پہنچا تو مزید ایک گھنٹے کی تاخیر کے بعد مشینری پہنچائی گئی جس کے مرمتی کام کا آغاز کیا گیا۔ معاملے پرواٹربورڈ حکام کا موقف ہے کہ پائپ لائن پھٹی نہیں بلکہ لائن میں لیکج ہے۔

فی الحال کھدائی کا کام جاری ہے تا کہ تعین کیا جا سکے کہ پائپ لائن کہاں سے لیک ہو رہی ہے، اسی وجہ سے واٹر بورڈ حکام نے پانی کی فراہمی بھی بند کردی ہے۔ پانی نہ ملنے سے علاقہ مکین بھی شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ تاہم چھٹی کا روزہونے کے باعث یونیورسٹی روڈ جیسے مصروف ترین روٹ پرٹریفک میں خلل نہیں پڑا۔ واٹر بورڈ حکام کے مطابق لیکج کے مقام کا تعین ہونے کے بعد 24 گھنٹے میں مرمتی کام مکمل کرلیا جائےگا۔

واضح رہے کہ سندھ حکومت نے چند ماہ قبل ہی ایک ارب ساٹھ کروڑ روپے کی لاگت سےیونیورسٹی روڈ کی نئے سرے سے تعمیر مکمل کی تھی۔ اس سے قبل بھی یہاں پائپ لائن پھٹ چکی ہے۔

میٹھے پانی کی 33 انچ قطر کی یہ لائن وفاقی اردو یونیورسٹی برائے آرٹس، سائنس اوٹیکنالوجی کے سامنے سال 1987 میں ڈالی گئی تھی۔ یونیورسٹی روڈ کے سامنے دونوں روڈ ٹریکس کا مرمتی کام حال ہی میں مکمل کیا گیا ہے۔ کراچی واٹر سپلائی بورڈ حکام کے مطابق بحالی کےاس کام کے دوران پائپ لائن کے زیر زمین آلات اور سامان کو تبدیل نہیں کیا گیا۔

کراچی واٹرسپلائی بورڈ کےایک افسرنے سما کو مزید بتایا کہ پائپ لائن کے ساتھ منسلک ربڑرنگز پانی کے دباؤ کے باعث رسنا شروع ہو گئے کیونکہ بہت پرانے کے باعث یہ پانی کا دباؤ برداشت نہیں کر سکتے۔ نتیجے میں آئے روز لائن لیک کرجاتی ہے یا پھٹ جاتی ہے۔

حکام کے مطابق کراچی میں روزانہ 1100 ملین گیلن پانی کی ضرورت ہوتی ہے جبکہ شہرکو بمشکل 480 ایم جی ڈی پانی مل پاتا ہے۔ امیر طبقہ تو ہائیڈرنٹس سے خرید کر پانی استعمال کرلیتا ہے جبکہ غریب طبقے کو اسے خود ہی تلاش کرنا پڑتا ہے۔

LEAKAGE

water board

KWSB

repair work

university road

12 hours

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div