پاک امریکا اختلافات سے خطے کا امن خراب ہوگا، کرشنا

اسٹاف رپورٹ
نئی دہلی : پاک امریکا تعلقات میں کشیدگی سے متعلق  بھارتی وزیر خارجہ ایس ایم کرشنا نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک مذاکرات سے اختلافات ختم کریں۔

دارالحکومت نئی دہلی میں فرانسیسی ہم منصب کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بھارتی وزیر خارجہ ایس ایم کرشنا کا کہنا تھا کہ  پاک امریکا اختلافات سے خطے کا امن خراب ہوگا جس کے منفی اثرات خطے کے دیگر ملکوں پر بھی ہوں گے۔

بھارت کی خواہش ہے کہ پاکستان بھارت مذاکرات کے ذریعے آپسی اختلافات دور کریں۔ دونوں ملکوں کے بہتر تعلقات خطے کے امن اور ترقی کے لئے ضروری ہے۔

کرشنا کا کہنا تھا بھارت  پاکستان کی سیاسی ، معاشی اور سیکیورٹی مشکلات  سے واقف ہے۔ بھارت پاکستان کے ساتھ مذاکرات جاری رکھنے کا خواہش مند ہے۔ افغان جنگ کا حل تلاش کرنے کے لئے پاکستان کا تعاون ناگزیر ہے۔ سماء/ایجنسیز

کا

سے

mehndi

Attacks

decision

republic

nbp

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div