بی آرٹی منصوبہ،لوگوں میں بیماریوں کاسبب بننے لگا

پشاور : پشاور میں میگا بس منصوبہ شہریوں کي جان کو آگيا،منصوبے کے باعث چلنے والے ترقیاتی کاموں کی دھول اور گرد و غبار کے باعث شہري سانس کی بیماریوں کا شکار ہونے لگے ہیں۔

پشاور میں شروع ہونے والے ميگا پروجيکٹ کا تعمیراتی کام لوگوں کیلئے بيمارياں پھيلانے لگا ہے۔ تیز رفتار بس منصوبے کي ناقص منصوبہ بندي کے باعث جگہ جگہ کھدائی اور شہر میں دھول اور گرد و غبار کے انبار لگ گئے ہیں۔

ناقص منصوبہ بندی اور شہر میں جگہ جگہ کھدائی سے شہري سانس اور سینے کی بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے۔ سانس اور گلے کی بیماریوں کا شکار ہونے والوں میں اکثریت موٹر سائیکل چلانے والوں کی ہے۔

ماہرین صحت اور اسپتال ذرائع کے مطابق منصوبے کے باعث چار ماہ میں ایک ہزار سے زائد شہری بیماریوں کا شکار ہوچکے ہیں۔

KPK

BUS

BREATHING

health issues

motorcyclist

throat

rapid

BRT

Tabool ads will show in this div