گورنر ہاؤس کراچی میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں تقریب
کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے اعزاز ميں سندھ کے گورنر ہاؤس ميں تقریب کا اہتمام کيا گيا جس میں کرکٹرز کے ساتھ ساتھ ان کے اہل خانہ نے بھی شرکت کی۔
گورنر سندھ محمد زبیر کا کہنا تھا کہ کراچی میں پاکستان سپر لیگ 2018 کا فائنل کرانا ایک چیلنج تھا، ہمیں بڑے کرکٹ میلے سے نئے ہیرے بھی ملے ہیں۔
With Moin Khan at Governor house. pic.twitter.com/S8BnmArr3x
— Mohammad Zubair (@RealM_Zubair) April 7, 2018
The great Zaheer Abbas also attended the event to recognise our cricketing heroes pic.twitter.com/qwAZDGUqk1
— Mohammad Zubair (@RealM_Zubair) April 7, 2018
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا پی ایس ایل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی شکست کا بہت افسوس ہوا۔ ایک رن سے ہارنے پر رات بھر نیند نہیں آئی۔
سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ آئرلینڈ کےخلاف سرد موسم کے باعث مقابلہ سخت ہوگا۔ سماء