غلطی ہماری نہیں گاڑی والے کی ہے، زخمی نوجوان

اسلام آباد: امریکی سفارتکار کی گاڑی سے زخمی ہونے والے نوجوان کا کہنا ہے کہ غلطی ہماری نہیں بلکہ گاڑی والے کی ہے جس نے سگنل بند ہونے کے باوجود گاڑی نہیں روکی۔


ایک ویڈیو بیان میں زخمی ہونے والے نوجوان نے بتایا کہ ہفتے کی دوپہر تقریبا ڈھائی بجے ہم ڈیوٹی سے واپس جا رہے تھے کہ ایک گاڑی نے ہماری موٹر سائيکل کو ٹکر مار دی۔ سگنل بند ہونے کي وجہ سے باقي گاڑياں کھڑي تھيں لیکن ایک گاڑی نہیں رکی۔

زخمی نوجوان نے بتایا کہ ہم نے خود کو بچانے کی کوشش کی لیکن گاڑی والے نے ہمیں کچل دیا اور اسکے بعد ہم بے ہوش ہوگئے۔ اسپتال ميں زير علاج نوجوان نے بتایا کہ بے ہوش ہونے کے بعد کیا ہوا مجھے یاد نہیں تاہم اتنا یاد کہ غلطی گاڑی والے کی ہی تھی۔

واضح رہے کہ ہفتے کی دوپہر تقریبا ڈھائی بجے اسلام آباد میں امریکی سفارتکار کی گاڑی نے موٹر سائيکل پر سوار دو نوجوانوں کو ٹکر مار دی تھی جس کی وجہ سے ایک نوجوان جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔ سماء

car

US DIPLOMAT

Tabool ads will show in this div