پاکستان نے سانحہ قندوز پر افغان میڈیا کے الزامات مسترد کردیے
اسلام آباد: سانحہ قندوز پر پاکستان نے افغان میڈیا کے تمام الزامات مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پر امن افغانستان، پاکستان سمیت خطے کے پائیدار امن کے لئے ناگزیر ہے۔
سانحہ قندوز کے حوالے سے الزامات پر سخت ردعمل دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان، افغان میڈیا کے بے بنیاد الزامات مسترد کرتا ہے۔ کچھ عناصر پاکستان اور افغانستان کے درمیان اچھے تعلقات نہیں چاہتے۔
ترجمان نے کہا کہ پاکستان خود سانحہ قندوز جیسے صدمات سے گزر چکا ہے۔ پاکستان دکھ کی گھڑی میں لواحقین کے ساتھ ہے اور تمام خاندانوں سے دلی دکھ کا اظہار کرتا ہے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ پاکستان اپنے پڑوسی ملک افغانستان میں دیرپا امن کے لئے پرعزم ہے۔ سماء
ALLEGATIONS
FOREIGN OFFICE
afghan media
تبولا
Tabool ads will show in this div