لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بربریت، بھارتی ہائی کمشنر کی دفترخارجہ طلبی
اسلام آباد: لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بربریت، معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے پر بھارتی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو دفترخارجہ طلب کرکے احتجاجی مراسلہ بھی دے دیا گیا۔
ترجمان دفترخارجہ کے مطابق بھارت ایل اوسی پر اشتعال انگیزی سے باز نہ آیا، قاتل فوج کی فائرنگ سے نکیال سیکٹر میں آج بھی ایک عورت تیس سالہ ربیدہ کوثر شہید ہوگئی جبکہ اس کی تین بہنیں شدید زخمی ہوگئیں۔
بھارتی فوج کی سفاکیت پر بھارتی ہائی کمشنر جےپی سنگھ کو دفترخارجہ طلب کیا گیا، پاکستان کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا اور بھارتی ہائی کمشنر کو اس حوالے سے مراسلہ بھی دیا گیا۔
پاکستان نے واضح کیا کہ بھارتی فوج جان بوجھ کر معصوم شہریوں کو نشانہ بنارہی ہے، بھارت کی اشتعال انگیزی سے علاقائی امن کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔