نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی فائرنگ،صحافی سمیت10افراد شہید

مقبوضہ بیت المقدس : اسرائيلي فوج کي مشرقي غزہ ميں نہتے فلسطينيوں پر گوليوں سے حملے میں شہداء کی تعداد دس ہوگئی،جب کہ چار سو سے زائد افراد زخمي بھی ہوئے۔ رواں ماہ اسرائيلي دہشت گردي سے شہید ہونے والے فلسطينيوں کي تعداد تيس ہوگئي، سولہ سو افراد زخمي ہوئے۔

مقبوضہ علاقے میں اسرائيلي دہشت گردي جاري ہے، جہاں مشرقي غزہ ميں فائرنگ اور شيلنگ 10فلسطيني شہيد، جب کہ 400سے زائد زخمي ہوئے، جس کے بعد رواں ماہ شہيد فلسطينيوں کي تعداد30 اور 1600 فلسطيني زخمي ہوئے۔

عرب ٹی وی نے فلسطینی وزارت صحت کے حوالے سے بتایا کہ غزہ پٹی سے ملحقہ اسرائیلی سرحد کے قریب بڑے پیمانے پر فلسطینی مظاہرین اکھٹے ہو ئے ،جنہوں نے ٹائر جلاکر سرحد پار متعین اسرائیلی فوجیوں پر پھتراؤ کیا۔ نیوز رپورٹ کے مطابق خان يونس کي سرحد پر 20 ہزار فلسطيني جمع ہوئے، جہاں ماسک پہنے فلسطيني بچے نے اسرائيلي فوج کو چيلنج بھی کیا ۔

اسرائیلی فوجیوں نے فلسطینیوں کو منشتر کرنے کی خاطر آنسو گیس کے گولوں کی شیلنگ اور براہ راست فائرنگ کی، گولیاں لگنے اور دم گھٹنے کے نتیجے میں 250سے زائد مظاہرین زخمی ہوگئے، جن میں سے 3 مظاہرین طبی امداد کے دوران شہید ہوئے، جن میں 5 زخمیوں کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے. مقبوضہ علاقے کی بگڑتی صورت حال پر فلسطینی صدر محمود عباس کا کہنا ہے کہ سلامتي کونسل فلسطينيوں کے تحفظ کيلئے اقدامات کرے۔

اسرائیل نے خبردار کیا ہے کہ اگر مظاہرین نے سرحد کی طرف پیش قدمی کی تو فائرنگ سے بھی دریغ نہیں کیا جائے گا۔

KILLING

JOURNALIST

wounded

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div