نواز اور زرداری کے ساتھ اتحاد نہیں ہوسکتا، عمران خان

حیدر آباد : پی ٹی آئی چیئرمین نے الزام لگایا ہے کہ 2013ء ميں اسٹيبلشمنٹ نے نواز شريف کی اليکشن جيتنے ميں مدد کی، عمران خان کہتے ہیں کہ کچھ بھی ہو جائے ميں نواز شريف اور آصف زرداری کے ساتھ اتحاد نہيں کروں گا۔

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا حيدرآباد میں آج دوسرا دن ہے، انہوں نے صبح سویرے تاجر رہنماؤں سے ملاقات کرکے کیا، جامشورو روڈ پر انصاف ہاؤس کا افتتاح بھی کيا۔

عمران خان نے آباد گاروں سے ملاقات اور خواتين کارکنان سے خطاب کیا، کارکنان اور رہنماؤں کے گھر تعزیت کیلئے بھی گئے۔

عمران خان نے سندھ میں ممبر سازی مہم کا گزشتہ روز آصف زرداری کے آبائی شہر نوابشاہ سے کیا جہاں بڑے جلسے سے خطاب کے دوران انہوں نے سابق صدر پر تنقید کے خوب نشتر برسائے۔

پی ٹی آئی سربراہ نے سانگھڑ، میرپور خاص، کھپرو اور ٹنڈو الیہار میں بھی چھوٹے بڑے عوامی اجتماعات سے خطاب کیا، اندرون سندھ کے دوروں کے دوران ان کے ہمراہ شاہ محمود قریشی، ڈاکٹر عارف علوی، علیم عادل شیخ اور ڈاکٹر عامر لیاقت حسین بھی تھے۔

عمران خان نے حیدر آباد میں اپنی پریس کانفرنس کے دوران مزید کہا کہ شریف برادران لوٹی ہوئی دولت چھپانے کیلئے اداروں کی توہین کررہے ہیں، نواز شریف کی پوری کوشش ہے کہ قوم کو اداروں کیخلاف بھڑکائیں، شریف خاندان کے احتساب پر قوم بہت خوش ہے۔

انہوں نے حکومت کی جانب سے ٹیکس ایمنسٹی اسکیم مسترد کردی، کہتے ہیں کہ یہ اسکیم ملک کے بڑے مجروں کو فائدہ پہنچانے کیلئے بنائی گئی۔ عمران خان نے 29 اپریل کو لاہور میں بڑے عوامی اجتماع کا اعلان کر رکھا ہے۔

PTI

IMRAN KHAN

TANDO ALLAHYAR

MirpurKhas

membership campaign

Khipro

Tabool ads will show in this div