رحیم یار خان میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 3 دہشت گرد گرفتار

رحیم یار خان : رحیم یار خان میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کی کارروائی میں 3 دہشت گرد پکڑے گئے، ملزمان دہشت گرد کارروائی کی منصوبہ بندی کررہے تھے، ہینڈ گرینیڈ اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا ہے۔

سی ٹی ڈی رحیم یار خان نے لاری اڈہ پر کارروائی کرکے 3 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا، ملزمان کا تعلق کالعدم تنظم سے ہے جو مبینہ طور پر دہشت گرد حملے کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔

سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار ملزمان سے 3 ہینڈ گرینیڈ اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا ہے، دہشت گردوں کو تحقیقات کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔

PUNJAB

raid

Rahimyar Khan

Tabool ads will show in this div