بھارتی پہلوانوں کو انڈین امیگریشن حکام نے واہگہ بارڈرپر روک لیا
لاہور: دورہ پاکستان کے لئے واہگہ بارڈر آنے والی بھارتی پہلوانوں کی ٹیم کو انڈین امیگریشن حکام نے پاکستان داخل ہونے کی اجازت نہ دی جس کے باعث وہ لاہور نہیں پہنچ سکے۔
دو پہلوانوں اور ایک آفیشل پر مشتمل تین رکنی بھارتی ٹیم کو ملکی امیگریشن حکام نے ویزے میں بعض تیکنیکی خامیوں کی وجہ سے روکا۔
دستاویزات کی جانچ پڑتال کے بعد انہیں بھارتی حدود سے پیدل پاکستان داخلے کی اجازت نہ ملی ۔ بھارتی اورپاکستانی پہلوانوں کے درمیان پہلا دنگل کل فیصل آباد میں ہونا تھا ۔۔۔ ایونٹ آرگنائزر خاور شاہ کے مطابق کھلاڑیوں کو ویزے میں بعض خامیوں کی وجہ سے روکا گیا۔
پاکستانی شائقین کھیل شدت سے پاک بھارت مقابلوں کے منتظر ہیں جو ملک میں بین الاقوامی اسپورٹ ایونٹس کی بحالی میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔
کو
نے
vote
لیا
حکام
spent
تبولا
Tabool ads will show in this div