آرکائیو
»
دہشت گردی کو فروغ،ٹوئٹر نے لاکھوں اکاؤنٹس بند کردیئے
فلوریڈا : ٹوئٹر انتظاميہ نے دہشت گردي کو فروغ دینے پر دس لاکھ صارفين کے اکاؤنٹ بند کرديئے ہیں۔
ٹوئٹر انتظامیہ کی جانب سے خبردار کیا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر اکاؤنٹس استعمال کرتے ہوئے احتیاط برتی جائے۔ انتظامیہ کے مطابق سماجي ويب سائٹ ٹوئٹر نے دہشت گردي کو بڑھاوا دينے پر جولائي دو ہزار پندرہ سے دسمبر دو ہزار سترہ تک کے دس لاکھ سے زائد صارفين کے اکاؤنٹس بند کیے ہیں۔
ٹوئٹر انتظاميہ کے مطابق اس پليٹ فارم پر کسي قسم کا غير قانوني عمل برداشت نہيں کيا جائے گا اور دہشت گردي کو فروغ دينے والے صارف کا اکاؤنٹ بند کرديا جائے گا۔
ٹوئٹر انتظاميہ کا کہنا ہے کہ وہ ٹوئر کا پلیٹ فارم مثبت بنانے کے ليے بہت محنت کر رہے ہيں۔
accounts
تبولا
Tabool ads will show in this div