لاہور،پراپرٹی ڈیلرز کا دھرنا،پولیس نے دھڑن تختہ کردیا

لاہور : لاہور میں آل پاکستان پراپرٹی ڈیلرز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری دھرنے پر پولیس نےکریک ڈاؤن کرکے متعدد افراد گرفتار کرلیا اورمال روڈ کو ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا۔

پراپرٹی ڈیلرز نے 2016 میں پراپرٹی پر بڑھائے گئے ٹیکسوں کے خلاف فیصل چوک مال روڈ پر احتجاجی دھرنا دیا، جس کے باعث مال روڈ اور ملحقہ سڑکوں پر ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر تھی۔

پراپرٹی ڈیلرز کا کہنا تھا کہ ٹیکسوں میں اضافے کے باعث پراپرٹی کا کاروبار تباہ ہو گیا ہے۔ رات گئے تک مظاہرین سے مذاکرات کے لئے کوئی حکومتی نمائندہ نہیں آیا تاہم حالات کو کشیدگی سے بچانے کے لیے پولیس کی بھاری نفری موقع پر موجود رہی۔

رات گئے پولیس نے کریک ڈاؤن کرکے متعد افراد کو گرفتار کر لیا اور مال روڈ کو ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا۔

PUNJAB

DEMONSTRATION

SIT IN

property dealers

Tabool ads will show in this div