یورپین چیمپئنز لیگ؛ بارسلونا نے روما کو شکست دیدی

بارسلونا: یورپین چیمپئنز لیگ میں بارسلونا نے روما کو چار ایک سے ہرا دیا، جبکہ لیور پول نے مانچسٹر سٹی کو تین صفر سے شکست دے دی۔


چيمپئنز ليگ کوارٹر فائنل کے پہلے مرحلے میں بارسلونا نے روما کو 1-4 سے ہرا دیا جبکہ دوسرے میچ میں لیور پول نے مانچسٹر سٹی کو 0-3 سے شکست دی۔

چيمپئنز ليگ کوارٹر فائنل کے پہلے مرحلے ميں بارسلونا کے ليے پہلے دو گول حريف ٹيم روما نے کيے۔ ہوم گراؤنڈ کا ايڈوانٹج ليے بارسلونا نے تيسرا گول کھيل کے انسٹھويں منٹ میں کيا۔ ميچ کے اختتامي لمحات ميں سواريز نے گيند جال ميں پھينکي تو ميچ چار ايک سے ميسي اليون کے نام ہوگيا۔

انگلش کلبز کے درميان سیمی فائنل تک رسائي کي جنگ چھڑي تو ليور پول نے پہلے اکيتس منٹ ميں ہي ميچ کا فيصلہ کرديا۔ مانچسٹر سٹي کے خلاف پہلا گول بارہويں، دوسرا بيسويں اور تيسرا اکتسويں منٹ ميں کيا۔ سماء

MANCHESTER CITY

Roma

Tabool ads will show in this div