پاکستان نے افغان فضائی حدود کی خلاف ورزی کے الزامات مسترد کردیئے
اسلام آباد: پاکستان نے افغان فضائی حدود کی خلاف ورزی کے الزامات مسترد کر تے ہوئے کہا ہے کہ افغان حکومت الزام تراشيوں سے باز رہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان پر افغان حدود کی خلاف ورزیوں اور حملوں کے الزامات بے بنیاد ہیں۔ افغان حکومت کو الزام تراشیوں سے باز رہنا چاہیے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ دہشت گردوں کي محفوظ پناہ گاہيں افغانستان کے سرحدي علاقوں ميں ہيں۔ دونوں ملک دہشت گردي کے خلاف مل کر کام کريں گے تو فائدہ ہوگا۔
ترجمان نے کہا کہ باجوڑ ایجنسی میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ہو رہا ہے، باجوڑ سے متعلق افغان حکام کو معلومات فراہم کر دی گئی ہیں۔ سماء