ایم کیو ایم رہنما رؤف صدیقی نے نکاح کرلیا
مکہ: متحدہ قومی مونٹ پاکستان کے رہنماء رؤف صدیقی نے مکہ مکرمہ میں صوفیہ نامی خاتون سے نکاح کرليا۔
نمائندہ سماء سنجے سادھوانی کے مطابق نکاح کی تقریب مکہ مکرمہ میں منعقد کی گئی جبکہ نکاح شیخ صالح زین العابدین نے پڑھایا۔
رؤف صدیقی کی عمر اسوقت 56 برس ہے جو کہ 15 اپریل کو 57 سال کے ہوجائیں گے۔ تاہم لڑکی کی عمر کم بتائی جاتی ہے۔ نکاح کی تقریب کے وقت انکے اہلخانہ اور دوست موجود تھے۔
واضح رہے کہ رہنماء ایم کیو ایم پاکستان رؤف صدیقی کا یہ پہلا نکاح ہے۔ سماء