ماورہ حسین بھی سلمان خان کے حق میں بول پڑیں

جودھ پور:بالی ووڈ اداکار سلمان خان کو نایاب کالے ہرن کے شکار سے متعلق کیس میں مجرم قرار دیتے ہوئے 5 سال قید کی سزا سنا دی گئی جس پر پاکستانی اداکارہ ماورا حسین نے ٹوئٹر پر اپنا ردعمل دیا ۔
تفصیلات کے مطابق سلمان خان کو عدالت کی جانب سے دی جانے والی سزا پر پاکستانی اور بھارتی شخصیات، بالی وڈ ستاروں اور مداحوں نے اظہار افسوس کیا، پاکستانی اداکارہ ماورہ حسین نے سلمان خان کو ہرن کا شکار کرنے پر سزا دیے جانے پر سخت رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ کہیں بھی انسانی حقوق نہیں ہیں۔
In a world with no “NO” human rights, a great human being is being punished for killing an animal umpteen years ago under animal rights. Bash me all you want, but there’s something completely wrong about it.. mind you such human beings are our saving grace! #SalmanKhanVerdict
— MAWRA HOCANE (@MawraHocane) April 5, 2018
ان کا کہنا تھا کہ ایک بہترین انسان کو سالوں پہلے ایک جانور کا شکار کرنے جانوروں کے حقوق کے تحفظ کے نام پر سزا دی گئی، ساتھ ہی ماورہ حسین نے اس عمل اور سلمان خان کی سزا کو مکمل طور پر غلط بھی قرار دیا۔

واضح رہے کہ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق جودھ پور کی عدالت نے 20 سال پرانے کیس کا فیصلہ سنا تے ہوئے سلمان خان کو مجرم قرار دیتے ہوئے 5 سال قید کی سزا سنا دی گئی، سلمان خان کو 10ہزار روپے جرمانہ بھی بھرنا پڑے گا۔ تاہم سلمان خان کو جودھ پور جیل منتقل کردیا گیا ہے ۔