نواز شہباز ملاقات، نگراں سیٹ اپ کا معاملہ الیکشن کمیشن جانے سے روکنے پر اتفاق

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2018/04/Nawaz-Cm-Meeting-Lhr-Pkg-05-04.mp4"][/video]

لاہور : وزيراعلیٰ پنجاب شہباز شريف نے رائے ونڈ ميں سابق وزیراعظم نواز شريف سے ملاقات کی، جس میں طے پايا کہ نگران سيٹ اپ کا معاملہ اليکشن کميشن ميں جانے سے روکنے کی کوشش کی جائے گی۔

رائے ونڈ میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں پارٹی امور، نگراں سیٹ اپ اور دیگر امور پر تبادلہ خیال ہوا۔

ملاقات ميں طے پايا کہ نگراں حکومت کی تشکيل سياسی مشاورت سے ہوگی، معاملہ اليکشن کميشن کے ہاتھ ميں جانے سے بچانے کی بھرپور کوشش کی جائے گی۔

وزيراعظم شاہد خاقان عباسی کی چيف جسٹس سے ملاقات بھی شریف برادران ملاقات کے ایجنڈے کا حصہ تھی، دونوں رہنماؤں نے اتفاق کيا کہ نون ليگ کو ملاقات سے کوئی فائدہ نہيں ہوا، اسی لئے نئ حکمت عملی اختيار کی جائے گی۔

شہباز شریف اور نواز شریف کی ملاقات ميں چوہدری نثار کے تحفظات بھی زير غور آئے، وزیراعلیٰ پنجاب نے بڑے بھائی سے معاملہ خود حل کرنے کی اجازت بھی لے لی۔

ECP

PUNJAB

Caretaker

Tabool ads will show in this div