کراچی میں منی بس ڈرائیورز کا کرائیوں میں ازخود اضافہ

کراچي :شہر قائد ميں منی بس اور کوچز کے کرائیوں میں اضافہ کردیا گیا، عوام زائد کرائے ادا کرنے پر مجبور ہیں۔

کراچي ميں منی بس اور کوچز والوں نے کرايوں ميں از خود اضافہ کرديا، مني بسوں اور کوچز والے جعلي لسٹيں دکھا کر مسافروں کي جيبيں خالي کروارہے۔

گزشتہ ماہ پیٹرول کی قیمت تین روپے چھپن پیسے کا اضافہ کیا گیا تھا جبکہ بسوں کے کرائے میں 5 سے 10 روپے تک کا اضافہ کردیا گیا تھا۔

آخر کرايہ بڑھايا کس نے؟ کسي کو کچھ معلوم نہيں، ڈرائيور حضرات کا کہنا ہے کہ ہميں تو لسٹ اڈے سے ملي ہے، ٹريفک پوليس کے ايس او عزيز آباد محمد حنيف کے مطابق ازخود کرايہ بڑھانا جرم ہے۔

ٹرانسپورٹ ايسوسي ايشن بھي کرايہ بڑھانے سے انکارکررہي ہيں، من مانے اضافے کو کون روکے گا، ايک ماہ گزر گيا شہري صبر کررہے ہيں لیکن حکومت بے خبر ہے۔

Karachi transport

bus fares

bus fares in Karachi

Karachi bus drivers

Karachi coaches

Tabool ads will show in this div