مصر میں عوام کا فوجی حکومت سے ریفرنڈم کا مطالبہ
اسٹاف رپورٹ
طرابلس : مصر میں مظاہرین نے فوجی سربراہ کی جانب سے اقتدار کی منتقلی کیلئے ریفرنڈم کرانے کا اعلان مسترد کردیا ہے۔ مصر کے فوجی سربراہ قوم سے اپنے خطاب میں مشتعل مظاہرین کو قائل کرنے میں ناکام رہے ہیں۔
عوام کی بڑی تعداد نے فوجی کونسل سے فوری مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا ہے۔ قاہرہ کا التحریر اسکوائر ایک بار پھر وہی منظر پیش کررہا ہے جو حسنی مبارک کے خلاف مظاہروں کے دوران دیکھنے میں آرہا تھا۔
یہاں مظاہرین نے خیموں کے ساتھ ڈیرے ڈال لیے ہیں۔ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ یہ احتجاج فوجی کونسل کے استعفے تک جاری رہے گا۔سماء/ایجنسیز