درخت کی آوازیں سننےکادلچسپ تجربہ

Apr 05, 2018
[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2018/04/TREE-SOUND-LHR-PKG-05-04.mp4"][/video]

لاہور: درخت جاندار ہیں یہ تو سب جانتے ہیں لیکن نئی ريسرچ کے مطابق درخت باتیں بھی کرتے ہیں۔لاہور کی ایک آرٹسٹ نے درختوں کی آواز خود بھی سُنی اور لوگوں کو بھی سُنارہی ہيں ۔

درختوں کے سائے ميں بيٹھنا، اُن کے پاس سے گزرناتقريباً ہم سب کي روز مرہ زندگي کا معمول ہے تو جن سے برسوں کي شناسائي ہے،ان کی آوازسننا بھی دلچسپ لمحہ ہوتاہے۔

درخت میں ایک خاص ڈیوائس لگاکر الیکٹرو میگنیٹک فریکوئنسی کےذریعے اردگرد کے ماحول کوآوازمیں تبدیل کرکےسناجاتاہے۔

یہ سب بہت حیرت انگیز اور دلچسپ ہوتاہے۔ اس اندازسے درخت کے اطراف ہونےوالی آوازوں کو سناجاسکتاہے۔

sounds

Tabool ads will show in this div