القاعدہ نےامریکی شہری کےاغواکی ذمہ داری قبول کرلی،رہائی شرائط سےمشروط

اسٹاف رپورٹ
دبئی : القاعدہ نے لاہور سے تین ماہ پہلے امریکی شہری کو اغوا کرنے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔


القاعدہ کے رہنما ایمن الظواہری نے ویب سائٹ پرجاری پیغام میں تین ماہ پہلے اغوا ہونے والے امریکی شہری وارن وینسٹن کے اغواء کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

دہشت گرد تنظیم نے مغوی کی رہائی کے بدلے افغانستان ، پاکستان ، یمن اور صومالیہ میں امریکی کارروائیاں بند کرنے اورالقاعدہ کے قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔ سماء/ایجنسیز

PAT

german

soldier

mattis

Tabool ads will show in this div