سمبڑیال میں صحافی کا قتل،چیف جسٹس نے نوٹس لے لیا
سیالکوٹ : چيف جسٹس نے سمبڑيال ميں صحافي ذيشان بٹ کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے آئي جی پنجاب سے چوبيس گھنٹوں میں رپورٹ طلب کرلي۔ صحافی کو مارچ میں یونین کونسل چیئرمین سمبڑیال نے فائرنگ کرکے قتل کیا تھا۔
چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثارنے سیالکوٹ کی تحصیل سمبڑیال میں صحافی ذیشان بٹ کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب کو 24 گھنٹے میں واقعہ کی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ قتل سے قبل آڈیو ریکارڈنگ میں نے بھی سنی ہے۔
چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے صحافی ذیشان بٹ کے قتل کا نوٹس سپریم کورٹ رپورٹرز کی جانب سے دی گئی درخواست پر لیا۔
واضح رہے کہ ذیشان بٹ ٹیکس معلومات لینے تحصیل سمبڑیال کی یونین کونسل بیگووالاکے چیئرمین عمران چیمہ کے پاس گیا تھا جہاں ملزم نے فائرنگ کرکے صحافی کو قتل کردیا گیا۔ ڈی پی او سیالکوٹ نے ایک ہفتے گزرنے کے بعد منگل کے روز تفتیشی ٹیم تشکیل دیدی۔