ٹی 20 سیریز: پاکستان کا ویسٹ انڈیز کیخلاف کلین سوئپ
کراچی : پاکستان نے ٹی 20 سیریز میں ویسٹ انڈیز کیخلاف کلین سوئپ کردیا، تیسرے میچ میں بھی مہمان ٹیم کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی، بابر اعظم نے مسلسل دوسری نصف سنچری اسکور کی، فخر زمان نے بھی دھواں دھار بیٹنگ کی۔
تین میچوں کی سیریز کے آخری میچ میں ویسٹ انڈیز نے پہلے بیٹنگ کی اور پاکستان کو 154 رنز کا ہدف دیا، گرین شرٹس نے ہدف 16.5 اوورز میں صرف 2 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔
Fakhar Zaman departs after giving a blazing start to Pakistan innings. Pak 62 for 1 after 6 overs For Live Updates: https://t.co/cChEmVs71M#PAKvWI #ApnaKhelApneGhar pic.twitter.com/g3Ytksyisa
— PCB Official (@TheRealPCB) April 3, 2018
پاکستانی اوپنر فخر زمان نے شروع سے ہی جارحانہ انداز اختیار کیا اور صرف 17 گیندوں پر 6 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 40 رنز بنائے، بابر اعظم نے مسلسل دوسری نصف سنچری جڑ دی، وہ 51 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، حسین طلعت 31 اور آصف علی 25 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔
مزید جانیے : تیسرا ٹی 20: ویسٹ انڈیز کا پاکستان کو جیت کیلئے 154 رنز کا ہدف
فخر زمان کو جارحانہ اننگز کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی جبکہ بابر اعظم کو شاندار بیٹنگ پر پلیئر آف دی سیریز قرار دیا گیا،انہوں نے دوسرے ٹی 20 انٹرنیشنل میں 97 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی تھی۔
پاکستان نے ٹی 20 سیریز میں کامیابی کے ساتھ ویسٹ انڈیز کیخلاف کلین سوئپ بھی مکمل کیا، گرین شرٹس نے سیریز جیت کر اپنی ٹاپ عالمی رینکنگ بھی مستحکم کرلی۔
For the first time in T20Is history a team batting first at NSK hasn't posted a 200 plus total! Will the Windies total of 153 challenge the formidable Pakistan batting line-up? For Live Updates: https://t.co/cChEmVs71M#PAKvWI #ApnaKhelApneGhar pic.twitter.com/LRZXIQowzM
— PCB Official (@TheRealPCB) April 3, 2018
کراچی میں انٹرنیشنل کرکٹ 9 سال بعد بحال ہوئی، ویسٹ انڈیز کی ٹیم 3 ٹی 20 میچز کھیلنے کیلئے ہفتہ 31 مارچ کو دبئی کے راستے کراچی پہنچی تھی، یکم مارچ کو پہلے میچ میں مہمان ٹیم کو 143 کے بڑے مارجن سے شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ 2 اپریل کو دوسرے میچ میں ویسٹ انڈیز کو 82 رنز سے ناکامی ہوئی۔
Babar Azam falls after another impressive 50. Pakistan coasting to a win and a 3-0 clean sweep of the series For Live Updates: https://t.co/cChEmVs71M#PAKvWI #ApnaKhelApneGhar pic.twitter.com/6WWuHAfU3c
— PCB Official (@TheRealPCB) April 3, 2018
لاہور میں 2009 کے دوران سری لنکن ٹیم پر حملے کے بعد بین الاقوامی ٹیموں نے پاکستان آنے سے انکار کردیا تھا، اس سے قبل زمبابوے کی ٹیم بھی 2017ء میں لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں میچز کھیل چکی ہے۔