تیسرا ٹی 20: ویسٹ انڈیز کا پاکستان کو جیت کیلئے 154 رنز کا ہدف

کراچی : تیسرے ٹی 20 انٹرنیشنل میں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو جیت کیلئے 154 رنز کا ہدف دیا ہے، مہمان ٹیم نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 153 رنز بنائے۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جارہے ٹی 20 سیریز کے تیسرے میچ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا، پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مہمان ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 153 رنز بنائے۔

ویسٹ انڈین اوپنر آندرے فلیچر 52 اور دنیش رامدین ناقابل شکست 42 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے، مارلن سموئلز نے بھی 31 رنز کی اننگز کھیلی۔

پاکستان کی جانب سے شاداب خان نے 2، محمد نواز، عثمان شنواری اور فہیم اشرف نے ایک ایک شکار کیا، انٹرنیشنل کرکٹ میں ڈیبیو کرنے والے شاہین شاہ آفریدی کوئی وکٹ حاصل نہ کرسکے۔

T20

بین الاقوامی

West Indies

3rd t20

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div