تحریراسکوائرپرتوجہ کامرکز،مظاہرین فوجی حکمرانوں کیخلاف پھرنکل آئے

اسٹاف رپورٹ
قاہرہ : مصر میں سیکیورٹی فورسز اورمظاہرین کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں۔ جس میں اب تک تیرہ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

دارالحکومت قاہرہ کے مرکزی تحریراسکوائرپرمظاہرین نے دوبارہ قبضہ کرلیا ہے۔ مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے سیکیورٹی فورسز آنسو گیس اورلاٹھی چارج کا استعمال کررہی ہے۔

مظاہرین فوجی حکمرانوں کے خلاف نعرے بازی کررہے ہیں ۔ یورپی یونین نے تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ قاہرہ کے علاوہ دیگر شہروں سے بھی سکیورٹی فورسزاورمظاہرین کے درمیان جھڑپوں کی اطلاعات موصول ہوئیں ہیں۔

اسکندریہ، سوئز اور اسوان میں بھی مظاہرے کیے گئے ہیں۔ اتوارسے شروع ہونے والی جھڑپوں میں ایک ہزار سے زائد افراد زخمی بھی ہوچکےہیں ۔ جن میں چالیس سیکیورٹی اہل کاربھی شامل ہیں۔سماء/ایجنسیز

crimes

کیخلاف

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div