میمو گیٹ اسکینڈل، مائیکل مولن کا منصور اعجاز سے لاتعلقی کا اظہار

اسٹاف رپورٹ
اسلام آباد : میمو گیٹ اسکینڈل سے متعلق ایڈمرل ریٹائرڈ مائیک مولن کی تازہ وضاحت سامنے آگئی ہے جس میں انہوں نے منصور اعجاز سے لاتعلقی کا اظہارکرتے ہوئے   میمو کو مشکوک قرار دے دیا ہے۔ پینٹاگون کا کہنا ہے مولن نے میمو کو قابل اعتبار نہیں سمجھا تھا۔

پینٹاگون کے ترجمان کیپٹن جان کربی  کا کہنا ہے کہ مائیک مولن منصور اعجاز نامی شخص سے کبھی ملے نہ اسے جانتے ہیں  نہ ہی انہیں معلوم ہے کہ منصور اعجاز نے کوئی میمو لکھا ہے۔

ترجمان نے واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ مولن نے میمو کو سنجیدہ نہیں لیا کیونکہ اس پر کسی کے دستخط نہیں تھے نہ ہی اس سے پتہ چلتا تھا کہ یہ صدر زرداری کی جانب سے لکھا گیا ہے۔

جان کربی نے کہا کہ مائیک مولن نے مشکوک ہونے کی وجہ سے میمو کے مندرجات کو قابل اعتبار نہیں سمجھا۔ سماء/ایجنسیز

کا

سے

humanitarian

wimbledon

اسکینڈل،

Tabool ads will show in this div