لاہور:آگ کے باعث دم گھٹنے سے 5 افراد جاں بحق

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2018/04/LHR-FIRE-DEAD-FTG-03-04.mp4"][/video]

رپورٹر: صہیب ملک

لاہور: برکت مارکیٹ میں واقع پلازہ کی بیکری میں آگ لگنے سے 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔

نمائندہ سما کے مطابق آگ رات گئے عمارت کی نچلی منزل پر موجود بیکری میں شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔ عمارت کے اوپر رہائشی فلیٹس اور دفاترہیں۔ دھواں پہلی منزل پر واقع فلیٹس تک پہنچا تو 5 افراد سوتے میں ہی دم گھٹنے سے چل بسے۔

جاں بحق ہونے والوں میں شکيل اور طالب حسين شامل ہيں جبکہ 3 افراد کي شناخت نہيں ہوسکي۔ ميتيں جناح اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق آگ پر قابوپا لیا گیا ہے جبکہ عمارت میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

5 dead

Tabool ads will show in this div