روسی صدر ترکی اور ایرانی صدور سے ملاقات کرینگے
ماسکو / انقرہ : روسی صدر پیوٹن کل سے دو روزہ سرکاری دورے پر ترکی جائیں گے، جہاں وہ اپنے ترکش اور ایرانی ہم منصب رجب اردوگان اور حسن روحانی سے ملاقات کریں گے۔
خبر رساں ایجنسی اسپوٹنک کے مطابق روس کے صدر پیوٹن رواں ہفتے ترکی کا دورہ کر رہے ہیں۔ اپنے دورہ ترکی کے دوران روسی صدر ترکش اور ایرانی ہم منصب رجب طیب اردوگان اور ایرانی صدر حسن روحانی سے ملاقات کریں گے۔ ملاقات میں تینوں رہنما خطے اور شام کی صورت حال پر تفصیلی تبادلہ خیال کریں گے۔
جب کہ پیوٹن اور اردوان مشترکا طور پر جوہری بجلی گھر کا بھی افتتاح کریں گے۔ دریں اثنا روسی وزیرخارجہ سرگئی لاروف کا کہنا ہے روس مغربی ممالک کےساتھ تلخی کا ذمہ دار نہیں، روسی جاسوس پر حملہ، برطانوی حکومت کے مفاد میں ہوسکتا ہے۔
روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے ماسکو میں نیوز بریفنگ کے دوران کہا کہ سرد جنگ کے بھی کم ازکم کچھ قواعد ہوتے تھے، برطانیہ ،امریکا نے سب گنوا دیئے ہیں، مغربی ممالک بچوں کا کھیل کھیل رہے ہیں،برطانیہ میں سابق روسی جاسوس اور اس کی بیٹی پر حملہ،برطانوی حکومت کے مفاد میں ہوسکتا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ سے روسی جاسوس اور ان کی بیٹٰ کی ہلاکت کے بعد روس کے دیگر مغربی ممالک سے تعلقات میں ڈراڑیں آئیں، دیگر ممالک کی جانب سے بڑھتے دباؤ اور تناؤ کے باعث مارچ کے مہینے میں روس نے سفیروں سمیت مختلف ممالک کے 150عملے کو ملک بدر بھی کیا۔