ایران پرمزید پابندیوں کیلئےروس،چین سے مشاورت جاری ہے،امریکا

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ
ہوائی : امریکی صدر براک اوباما نے کہا ہے کہ ایران پر مزید پابندیاں لگانے کے لئے  روس اور چین سے مشاورت جاری ہے۔

امریکی ریاست ہوائی کے دارالحکومت ہونولولو میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے براک اوباما کا کہنا تھا کہ ایران کے جوہری پروگرام کی مخالفت کے معاملے میں عالمی برادری متفق ہے۔

اوباما کا مزید کہنا تھا کہ ایران کے جوہری تنازعے کا سفارتی حل اولین ترجیح ہے لیکن فوجی کارروائی سمیت دیگر آپشنز بھی زیر غور ہیں۔ ایران کے معاملے پر روسی صدر میدیدوف اور چینی صدر ہو جن تاو سے بات ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم  تینوں اس بات پر متفق ہیں کہ ایران کو ایٹمی ہتھیاروں کے حصول سے روکا جائے ۔ یہ تنازع ختم کرنے کے لئے مختلف آپشن پر غور کیا جارہا ہے۔ سفارتی حل اولین ترجیح ہے مگر دوسرے آپشن پر بھی مذاکرات ہو رہے ہیں۔ سماء/ایجنسیز

سے

جاری

channel

grips

Tabool ads will show in this div