دوسرا ٹی ٹوئنٹی، پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو82 رنز سے شکست دے دی

 کراچی : پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان جاری دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان نے وسیٹ انڈیز کو82 رنز سے شکست دے دی۔

 تفصیلات کے مطابق کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں جاری پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 205 رنز بنائے، بابر اعظم 97 اور حسین طلعت 63 رنز بناکر نمایاں رہے۔

ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم 123رنز بناکر آؤٹ ہو گئی ، ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی چیڈوک والٹن 40 رنز بناکر ٹاپ اسکورررہے۔

پاکستان کی جانب سے محمد عامر نے 3 جبکہ شاداب خان اورحسین طلعت نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، محمدنواز اورحسن علی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔

واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف پاکستان نے تین میچز کی سیریز میں دو صفر کی ناقابل شکست برتری حاص کرلی۔

 

پاکستان نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کے لیے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی اور فاتح اسکواڈ کو برقرار رکھا ہے۔

دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں میچ سے پاکستان کی معروف فوک گلوکارہ شازیہ خشک نے بھی پرفارم کیا جس نے شائقین کو مزید پُرجوش کردیا ۔

  

West Indies

Pakistan vs West Indies

National Stadium Karachi

Live Streaming

live updates

live score

West Indies tour of Pakistan 2018

west indies tour pakistan

pak v wi 2018

pak v wi t20

pak v wi live score today

pakistan vs west indies live match

pak v wi live score

second T20

West Indies clash

Tabool ads will show in this div